Maktaba Wahhabi

72 - 265
ضمیمہ اسلام کے طبقۂ اولیٰ کے لوگوں پر اسلام کا کیسا اثر ہوا؟ وہ کون سے عطیات اور گوہر نایاب تھے جو اسلام نے انھیں عطا کیے اور جن کے لیے انھوں نے اپنے اہل و عیال، مال و دولت اور اولاد کو قربان کر ڈالا؟ حالانکہ اگر غور کیا جائے تو یہی وہ چیزیں ہیں جن کی محبت انسان کو بہرہ، گونگا اور اندھا بنا دیتی ہے اور بڑی مشقت سے ہی ان سے خلاصی پا سکتا ہے جیسا کہ فرمانِ الٰہی ہے: ﴿ زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالْبَنِينَ وَالْقَنَاطِيرِ الْمُقَنْطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ ﴾ ’’مرغوب چیزوں کی محبت لوگوں کے لیے مزین کر دی گئی ہے، جیسے عورتیں اور بیٹے، سونے اور چاندی کے جمع کیے ہوئے خزانے۔‘‘ [1] چنانچہ انھوں نے ان چیزوں کی محبت سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا؟ اور ان چیزوں کی قید سے کیسے آزادی حاصل کی؟ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ ان لوگوں نے کیسے نجات حاصل کی۔ ان لوگوں کے مضبوط ایمان نے ان اشیا کی محبت سے انھیں دور رکھا۔ وہ ایمان جو ان کے دلوں کی
Flag Counter