Maktaba Wahhabi

132 - 265
سیدنا عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ سیدنا عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ کا تعلق قبیلۂ بنو مخزوم سے تھا۔ قریش کا یہ واحد قبیلہ تھا جو شہسواری میں منفرد تھا۔ اس قبیلے کے مرد حضرات طاقت وقوت، شجاعت و بہادری اور شہسواری میں معروف تھے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ اپنے بچوں کو بچپن ہی میں اسلحہ، تیر اندازی، نشانہ بازی، گھڑ سواری اور خطرات میں کودنے کی مہارت اور تربیت دیتے تھے اور جب بچہ ان تربیتی مراحل میں ثابت قدم رہتا تو اسے ان مردوں کی لسٹ میں شامل کر لیا جاتا جو جنگجو اور سپاہی ہوتے تھے۔ آپ کی کنیت ابوعبداللہ تھی۔ ابوجہل ان کا اخیافی بھائی تھا۔ وہ ابوجہل جو کمزور مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھاتا اور مکہ میں مقیم مسلمانوں کا جانی دشمن تھا۔ اس امت کا فرعون بھی ابوجہل ہی تھا جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ’’یہ اس امت کا فرعون ہے۔‘‘[1] اسی ابوجہل نے سیدنا بلال حبشی رضی اللہ عنہ کے جسم کو پتھروں اور کوڑوں سے چھلنی کردیا تھا۔ اسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کعبۃ اللہ میں نماز پڑھنے سے روکا تھا۔ یہی تھا جو نئی
Flag Counter