Maktaba Wahhabi

41 - 265
اسباب نزول حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ آیت: ﴿ وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ وَلَا تَعْدُ عَيْنَاكَ عَنْهُمْ تُرِيدُ زِينَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَلَا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ عَنْ ذِكْرِنَا وَاتَّبَعَ هَوَاهُ وَكَانَ أَمْرُهُ فُرُطًا﴾ ’’ اور اپنے آپ کو ان لوگوں کے ساتھ روک رکھیں جو صبح و شام اپنے رب کو پکارتے ہیں، وہ اس کا چہرہ چاہتے ہیں اور آپ کی آنکھیں ان سے تجاوز نہ کریں کہ دنیاوی زندگی کی زینت چاہنے لگیں اور اس شخص کی اطاعت نہ کریں جس کا دل ہم نے اپنے ذکر سے غافل کردیا اور وہ اپنی خواہش کے پیچھے چلا اور اس کا معاملہ حد سے بڑھا ہوا ہے۔‘‘ [1] ہم چھ آدمیوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے، یعنی میرے بارے میں، عبداللہ بن مسعود، صہیب، عمار، مقداد اور بلال رضی اللہ عنہم کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ ایک مرتبہ قریشیوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آ کر کہا: ہمیں یہ بات پسند نہیں کہ ہم ان (غریب و نادار) لوگوں کے پیچھے چلنے والے بنیں۔ آپ انھیں
Flag Counter