Maktaba Wahhabi

54 - 265
صہیب بن سنان رضی اللہ عنہ بہادر اور دلیر شاہسواروں میں سے ایک ہیں جن کا چھوڑا ہوا تیر ہمیشہ نشانے ہی پر لگتا تھا۔ میدانِ جنگ کے سور ماؤں میں سے ہیں جن کا وار کبھی خطا نہ جاتا اور ایسے پکے مسلمان کہ ایمان دل کی گہرائیوں تک پہنچ چکا تھا اور جسم کا ہر ایک عضو مکمل طور پر اپنے خالق کا تابع فرمان تھا۔ دنیائے فانی کی لذتوں سے یکسر دور تھے۔ انھوں نے اپنے دین کی خاطر اپنے رب تعالیٰ کی طرف ہجرت کی۔ یہ صہیب بن سنان بن مالک بن عبد عمر ہیں۔ آپ کے والد کسریٰ کی طرف سے ایلہ کے عامل تھے۔ آپ کا خاندان موصل میں رہتا تھا۔ والد گرامی جزیرہ نمائے عرب کے قریب دریائے فرات کے کنارے پر آباد ایک بستی میں رہائش پذیر تھے۔ والدہ محترمہ کا نام سلمیٰ بنت قعید بن عمرو بن تیم تھا۔ معزز خاندان اور قبیلیسے تعلق تھا۔ کتب تاریخ میں آپ کی عفت و پاکدامنی، اچھے اخلاق و کردار اور حسن معاشرت کا تذکرہ موجود ہے۔ سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے دریائے فرات کے اس سر سبز و شاداب علاقے میں اپنے بچپن کے دن گزارے۔ آپ دوسرے بچوں کی طرح دنیا کے ہموم و غموم سے خالی ہو کر
Flag Counter