Maktaba Wahhabi

158 - 265
خباب بن الارت رضی اللہ عنہ سیدنا خباب بن الارت رضی اللہ عنہ کا سلسلۂ نسب یہ ہے: خباب بن الارت بن سعد بن خزیمہ بن کعب۔ آپ کہاں پیدا ہوئے اور عہد طفولیت کہاں گزارا ہے، ان سوالات کا جواب تاریخ میں موجود نہیں ہے، البتہ درج ذیل اشارات اس کے بارے میں کچھ بتاتے ہیں ۔ ابن عبدالبر فرماتے ہیں: ’’ابن سعد نے اپنی کتاب طبقات میں ذکر کیا ہے کہ دشمن نے سیدنا خباب بن ارت کے قبیلے پر حملہ کیا تھا اور خباب کو قید کرکے مکہ میں جہاں غلاموں کی منڈی لگتی تھی وہاں بیچ دیا تھا۔ انھیں ام انمار خزاعیہ نے خریدا تھا۔‘‘[1] ام انمار وہ عورت ہے جو مکہ میں عورتوں کا ختنہ کرتی تھی۔ تاریخ دان لکھتے ہیں: ’’یہ وہ عورت ہے جس کے بیٹے سباع کو حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ نے جنگ احد والے دن یہ کہہ کر للکارا تھا: اوختنہ کرنے والی کے بیٹے! آمجھ سے مقابلہ کر۔‘‘[2] سیدنا خباب رضی اللہ عنہ اسی عورت کی غلامی میں رہے۔ عہد طفولیت کے بعد جب جوانی
Flag Counter