Maktaba Wahhabi

207 - 265
آٹھویں آیت بسم اللّٰه الرحمٰن الرحيم ﴿ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَنْ تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَى مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ ، وَاعْلَمُوا أَنَّ فِيكُمْ رَسُولَ اللّٰهِ لَوْ يُطِيعُكُمْ فِي كَثِيرٍ مِنَ الْأَمْرِ لَعَنِتُّمْ وَلَكِنَّ اللّٰهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيمَانَ وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَكَرَّهَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ أُولَئِكَ هُمُ الرَّاشِدُونَ ﴾ ’’اے ایمان والو! اگر کوئی نافرمان تمھارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کر لیا کرو (تاکہ) تم کسی قوم کو نادانی سے تکلیف(نہ) پہنچاؤکہ پھرتم اپنے کیے پر پچھتاتے پھرو۔ اورجان لو! بلاشبہ تم میں اللہ کے رسول ہیں، اگر بہت سے معاملات میں وہ تمھاری اطاعت کریں (تو) یقیناًتم مشقت میں پڑجاؤ، لیکن اللہ نے ایمان کو تمھارا محبوب بنادیا ہے، اوراس نے اسے تمھارے دلوں میں آراستہ پیراستہ کر دیا ہے، اوراس نے تمھارے لیے کفرو فسق اور نافرمانی کو ناپسند بنادیا ہے (اور) یہی لوگ رشدو ہدایت والے ہیں ۔‘‘[1]
Flag Counter