Maktaba Wahhabi

122 - 265
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم نے انھیں مقتولین میں اس حالت میں پایا کہ ان کے جسم پر تیر، نیزے اور تلوار کے اسی سے زائد زخم تھے۔ ان کا مثلہ بھی کیا گیا تھا۔ ہم انھیں پہچان نہیں سکے۔ ان کی بہن نے انھیں انگلیوں کے پوروں سے پہچانا۔ اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَيْهِ ﴾ ’’مومنوں میں سے کچھ وہ بھی ہیں جنھوں نے اللہ سے کیا معاہدہ سچ کر دکھایا۔‘‘ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد ہم کہا کرتے تھے کہ یہ آیت حضرت انس اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔[1] صحیح بخاری میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آیت : ﴿ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا ﴾ انس بن نضر رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی۔‘‘[2] جامع ترمذی میں اس سے کچھ اختلاف کے ساتھ یہ روایت منقول ہے۔ اس روایت میں یہ الفاظ ہیں: حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم کہا کرتے تھے کہ آیت: ﴿ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا ﴾ حضرت انس بن نضر رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔‘‘[3]
Flag Counter