Maktaba Wahhabi

25 - 180
’’قرآن مجید سفارش کرنے والا اور سفارش میں ضد کرنے والا اور جھگڑالو اور تصدیق کرنے والا ہے جو اس کو اپنا امام بنائے گا (زندگی کے ہر معاملات میں مقدم رکھے گا ) اس کویہ جنت میں لے جائے گا اور جس نے اس کو اپنے پیچھے رکھا اس کو جہنم میں کھینچ کر لے جائے گا۔ ‘‘ بلاشبہ قرآن سے بڑھ کر کوئی بھی سفارشی نہیں ہوگا کیونکہ قرآن مجید اللہ جل شانہ کی کلام حقیقی ہے اور جب کلام ہی اپنے کلام کرنے والے کے سامنے گواہی دے دے تو پھر سفارش کیوں نہ قبول ہوگی۔ چنانچہ امام شاطبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : وَ إِنَّ کِتَابَ اللّٰہِ أَوْثَقُ شَافِعٍ وَأَغْنٰی غَنَائً وَاہِبًا مُتَفَضِّلًا ’’اللہ تعالیٰ کی کتاب ایک مضبوط شافع(سفارش کرنے والی ) ہے اور نہایت کافی اور بخشش و فضل والی ہے۔ ‘‘ اور اس پر مستزاد قرآن مجید اپنے پڑھنے والے کے لیے ضد کرے گا یہاں تک کہ اس کو بخشوالے گا جیسا کہ امام شاطبی فرماتے ہیں : یُنَاشِدُ فِیْ إِرْضَائِہٖ لَحَبِیْبِہٖ وَأَجْدِرْ بِہٖ سُؤْلًا إِلَیْہِ مُؤَصَّلًا ’’قرآن مجید اپنے دوست کے لیے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے میں ضد کرے گا (کہ اس کو بخش دے ) اور قرآن مجید کے ایک کامیاب مطلوب ہونے کا کیاکہنا ہے۔ ‘‘ میرے مسلمان بھائی ! یہ سفارش کس کے لیے کرے گا ؟ جو اس کی تلاوت کرے گا نہ کہ جو اس کو غلاف میں بند کرکے طاق یا الماری میں رکھے اور ڈائجسٹ و اخبارات و رسائل کو سینے سے لگائے گا ذرا اپنے دل سے سوچ کہ پوری کائنات کی خبریں تم نے پڑھ لیں کیا قرآن بھی پڑھا؟ اگر دو صفحے پڑھے تو کیا اس کا حق اَدا کیا پڑھنے میں ؟ اور کیا اس کو سمجھنے کی کوشش کی ؟ جواب نہیں میں ملے گا تو یاد رکھنا اگر جواب نہیں میں ہے تو پھر یہی قرآن بقول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمھیں گھسیٹ کر جہنم میں لے جانے کا سبب نہ بن جائے اور کیوں نہ لے
Flag Counter