Maktaba Wahhabi

29 - 180
اے میرے مسلمان بھائی ! اللہ تعالیٰ کا برگزیدہ اور خاص بننا یہ کوئی معمولی بات نہیں بلکہ کچھ ایسے اوصاف ہیں جن کو انسان اپنے اندر پیدا کرتا ہے تب جا کر وہ خاصیت کی ڈگری حاصل کرتا ہے جن میں سب سے پہلے اخلاص، تقویٰ، صبر اور نیک کردار ہے جیسا کہ امام شاطبی فرماتے ہیں : اُوْلُوْا الْبِرِّ وَالْإِحْسَانِ وَالصَّبْرِ وُالتُّقٰی حُلَاہُمْ بِہَا جَائَ الْقُرْآنُ مُفَصَّلًا ’’اہل اللہ اور مخلص و باعزت وہ لوگ ہوتے جن کی صفات نیک کردار، اخلاص اور صبر وتقویٰ ہو۔ ان کا یہ زیور قرآن مجید نے بڑی تفصیل سے بیان کیا ہے۔ ‘‘ اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ ان اوصاف کو حاصل کرے تاکہ اللہ تعالیٰ کے مقرب ہونے کی مہر اس پر ثبت ہو سکے چنانچہ میں امام شاطبی کی زبان میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ عَلَیْکَ بِہَا مَا عِشْتَ فِیْہَا مُنَافِسًا وَبِعْ نَفْسَکَ الدُّنْیَا بِأَنْفَاسِہَا الْعُلٰی ’’اپنے لیے ان اوصاف کو لازم سمجھ جب تک تو دنیا میں زندہ ہے، اور انھیں میں رغبت رکھ اور حقیر نفس کو ان نفیس عالی شان اعمال کے بدلے فروخت کر۔ ‘‘ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے۔ آمین 10۔ قرآن مجید ایک ایسی عظیم نعمت ہے کہ جس پر رشک کیا جا سکتا ہے : اللہ جل شانہ نے انسان کی تکریم کرتے ہوئے عربوں نعمتیں عطا کی ہیں کہ جن کا شمار ممکن نہیں جیسا کہ ارشاد ربانی ہے : {وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰہِ لَا تُحْصُوْہَا} (إبراہیم:34) ’’اگر تم اللہ کی نعمتیں شمار کرنا چاہو تو نہیں کر سکتے۔ ‘‘ ان تمام نعمتوں میں سے عظیم نعمت قرآن مجید ہے کہ جس پر انسان رشک کر سکتا ہے کہ یاالٰہی یہ نعمت مجھے بھی عطا فرما دے چنانچہ ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter