Maktaba Wahhabi

24 - 180
کی تلاوت کیا کر کیونکہ یہ ذکر و تلاوت تیرے لیے آسمان میں خوشگواری اور بغیر قید وقت کے سیر کرنے اور زمین میں عزت کا باعث ہے۔ ‘‘ تو زمین میں عزت اورآسمان میں خوشگواریاں اسی قرآن سے ہی ممکن ہیں اس لیے اے وہ مسلمان ! جو دنیا کے مال و متاع سے عزت کا متلاشی ہے آج ہی تلاوت قرآن میں مگن ہو تیری عزت کی خواہشات پوری ہو جائیں گی اور واقعی کوئی لاکھ پتی ہو کر وڑ پتی ہو کیا شان ہے اس تلاوت کرنے والے کی کہ یہ آگے مصلیٰ پر ہوتا ہے امام ہوتا ہے خواہ کتنا ہی غریب ہو اور یہ کروڑ پتہ مقتدی ہوتا ہے اور استقبال کرتا ہے اور قاری اسٹیج پر بیٹھ کر تلاوت کرتا ہے اور یہ اَرب پتی دیکھ دیکھ کر حسرت کے آنسو بہاتا ہے فَوَا عَجَبًا لِلْمُسْلِمِیْنَ پس تعجب ہے، مسلمانوں پر کہ یہ قرآن کو پھر کیوں اپنے سے دور کر دیتے ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم اس میزے کو حاصل کریں۔ آمین 8۔ قرآن مجید بہترین سفارشی ہے : قرآن مجید جہاں دنیا و آخرت میں عزت کا باعث ہے وہاں یہ قیامت کے دن بہترین اور مضبوط سفارشی بھی ہے۔ چنانچہ ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : ((اُقْرَؤُوْا الْقُرْآنَ فَإِنَّہٗ یَأْتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ شَفِیْعًا لِأَصْحَابِہٖ۔))[1] ’’قرآن مجید کی تلاوت کرو بلاشبہ یہ قیامت کے دن اپنے ساتھیوں کی سفارش کے لیے آئے گا۔ ‘‘ اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلْقُرْآنُ شَافِعٌ مُشَفَّعٌ وَمَا حِلٌّ مُصَدَّقٌ مَنْ جَعَلَہٗ أَمَامَہٗ قَادَہٗ إِلَی الْجَنَّۃِ وَمَنْ جَعَلَہٗ خَلْفَہُ سَاقَہٗ إِلَی النَّارِ۔))[2]
Flag Counter