Maktaba Wahhabi

31 - 180
ہاتھوں سے نہلاتا ہے اس کی مالش کرتا ہے تو بتلاؤ اس سے بڑھ کر کوئی ذلت ہے ؟ کہ جو نو کر تھا، یہ ڈگری ہولڈر مسلمان اس کا نوکر بن گیا وجہ صرف قرآن مجید کی نعمت سے دوری اور جہالت ہے۔ آج یہ مسلمان رشک کرتا ہے تو کسی ہیرو اورکھلاڑی کے کھیل تماشے پر۔ اگر رشک کرتا ہے تو انگریز ،ہندو اور یہودی لابی کے رسم و رواج پر۔ اگر رشک کرتا ہے تو غیر مسلم اَقوام کی عادات واطوار پر حتیٰ کہ شاعر کا دل تلملا اُٹھتا ہے اور یوں گویا ہوتا ہے : وضع میں ہو تم نصاریٰ تو تمدن میں ہنود یہ مسلمان ہیں جنھیں دیکھ کے شرمائیں یہود کاش اس نے رشک کیا ہوتاابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صداقت و شرافت وقربانیوں پر۔ کاش اس نے رشک کیا ہوتا عمر رضی اللہ عنہ کی جرأت اورغیرت ایمانی پر۔ کاش ا س نے رشک کیا ہوتا۔ عثمان رضی اللہ عنہ کی حیا اور محبت قرآن پر۔ کاش اس نے رشک کیا ہوتا علی رضی اللہ عنہ کی جوانمردی و بہادری پر توآج پوری دنیا اس کی غلام ہوتی لیکن اس نے اپنے آئیڈیل بدلے تو خود اغیار کا غلام بن گیا اللہ مسلمانوں کو بھولا ہوا سبق یاد کرنے کی توفیق دے اور اپنے اوصاف ومیزات کو برقرار رکھنے اور قرآن و سنت پر رشک کرنے کی توفیق دے اور دین کا فہم و بصیرت دے تاکہ اسلام کی سرفرازی اور حقانیت ان کے دلوں میں رچی بسی رہے اور وہ دشمن اسلام کے مقابلہ کے لیے ہر وقت کمربستہ رہیں۔ آمین 11۔ قرآن مجید کا معلم و متعلّم پوری کائنات سے افضل ہے : قرآن مجید ایک ایسی بابرکت کتاب ہے کہ جس کا تعلق اس سے جڑ جاتا ہے وہ بھی اس تعلق کی بدولت بابرکت اور برگزیدہ بن جاتا ہے چنانچہ عثمان و علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَہٗ۔))[1]
Flag Counter