Maktaba Wahhabi

171 - 180
کے ساتھ عزت و تکریم کی جاتی ہے، اورموٹا (سخت ) کھردرا لباس پہن کر تواضع لانا چھوڑدے کیونکہ اللہ تعالیٰ جو تم دل میں چھپاتے ہو خوب جانتے ہیں۔ کپڑوں کا گندا ہونا (گھٹیا، ناکارہ ہونا) تمھیں اللہ تعالیٰ کے ہاں بلندی میں زیادہ نہیں کرسکتا اگر تو بندہ ہی مجرم (گنہگار ہو) اور نئے کپڑے اللہ سے ڈرنے کے ساتھ اور حرام چیزوں سے بچنے کے ساتھ تجھے کوئی تکلیف نہیں پہنچا سکتے۔ ‘‘ الغرض اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے زمانے میں پہلے تشخص بے داغ اور بااعتماد بنایا تھا، پھر دعوت دی تھی اس لیے تبلیغ قرآن میں داعی کا زبان و لباس کے حسن کا ہونا ضروری ہے اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن کو احسن انداز میں نبھانے کی توفیق دے۔ آمین واللّٰہ أعلم وعلمہ أچم، وإسناد العلم إلیہ أسلم ****
Flag Counter