Maktaba Wahhabi

103 - 180
’’خبردار ! میں رکوع وسجدے کی حالت میں قرآ ن مجید پڑھنے سے منع کیا گیا ہوں۔ پس رکوع میں رب کی تعظیم بیان کرو اور سجدے میں دعائیں زیادہ کرو اور یہ زیادہ لائق ہے کہ تمھارے لیے قبول کی جائیں۔ ‘‘ (کیونکہ بندہ اپنے رب کے قریب سب سے زیادہ سجدہ کی حالت میں ہوتا ہے )[1] تو اس لیے میرے مسلمان بھائی ! اپنی عزت کو بنانے کے لیے یہ غلط کام نہیں کرنا بلکہ اگر رات کو تراویح پڑھانی تو پورا دن بجائے سونے اورکھیلنے اور دنیاوی کاموں کے قرآن کو یاد کرو پھر بھی اگر غلطی آگئی ہے تو کوئی بات نہیں جن پر وحی نازل ہوتی تھی وہ خود فرماتے ہیں کہ میں بھلا دیا جاتا ہوں اس لیے محبت و جدوجہد تیرا فرض ہے اور عزت اللہ تعالیٰ نے دینی ہے، بندوں نے نہیں۔ الغرض !قرآن مجید کا دوسرا حق یہ ہے کہ اس کو ترتیل کے ساتھ پڑھا جائے اور خوش الحانی سے پڑھا جائے اور یاد کرے اور بار بار دل لگی سے پڑھا جائے اس میں اختلاف نہ کیا جائے۔ اللہ تعالیٰ ان ساری چیزوں کی ہمیں توفیق عطاء فرمائے۔ آمین ****
Flag Counter