Maktaba Wahhabi

536 - 677
طرف سے ایک آگ دیکھی۔‘‘ اس آیت میں اہل موسیٰ سے مراد ان کی بیوی ہے اور شیعہ کا بھی یہی مذہب و عقیدہ ہے جیسا کہ طبرسی نے سورہ النحل کی تفسیر میں کہا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿اِِذْ قَالَ مُوْسٰی لِاَہْلِہٖ ﴾ (النمل: ۷) ’’یعنی جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا۔‘‘ یعنی ان کی بیوی اور وہ شعیب علیہ السلام کی بیٹی تھیں ۔[1] بالکل اسی اسلوب اور اسی معنی میں اس وقت بھی اہل البیت کا لفظ استعمال کیا گیا جب سورۂ احزاب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کا تذکرہ کیا گیا۔ اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿ إِنَّمَا يُرِيدُ اللّٰهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا﴾ (الأحزاب: ۳۳) ’’اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے گندگی دور کر دے اے گھر والو! اور تمھیں پاک کر دے ، خوب پاک کرنا۔ ‘‘ تو اس آیت میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں سے خطاب کیا گیا ہے اور خصوصی طور پر اس سے پہلے جو آیات ہیں اور اس کے بعد جو آیات ہیں ان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کا تذکرہ ہے۔ جو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے شروع ہوتی ہیں : ﴿ يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ ﴾ ’’اے نبی! اپنی بیویوں سے کہہ دے۔‘‘ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَإِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ﴾ ’’اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول اور آخری گھر کا ارادہ رکھتی ہو۔‘‘ پھر اللہ تعالیٰ نے مکرر ارشاد فرمایا﴿ يَانِسَاءَ النَّبِيِّ﴾:’’اے نبی کی بیویو! ‘‘پھر خصوصی طور پر انھیں مخاطب کرتا ہے: ﴿ وَمَنْ يَقْنُتْ مِنْكُنَّ لِلّٰهِ وَرَسُولِهِ﴾’’اور تم میں سے جو اللہ اور اس کے رسول کی فرماں برداری کرے گی۔‘‘ پھر اللہ تعالیٰ انھیں مخاطب کرتا ہے: ﴿ يَانِسَاءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِنَ النِّسَاءِ ﴾ ’’اے نبی کی بیویو! تم عورتوں میں سے کسی ایک جیسی نہیں ہو۔‘‘ اور اس کے بعد فرماتا ہے: ﴿ وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ إِنَّمَا يُرِيدُ اللّٰهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا﴾’’اور اپنے گھروں میں ٹکی رہو اور پہلی جاہلیت کے زینت ظاہر کرنے کی طرح زینت ظاہر نہ کرو اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو۔ اللہ تو یہی چاہتا ہے
Flag Counter