Maktaba Wahhabi

254 - 677
۱۷۔جمعہ کے دن غسل واجب نہیں ۔ ۱۸۔سجدۂ تلاوت واجب نہیں ۔ ۱۹۔ میت کو اس کے مرنے کی جگہ سے کسی اور جگہ لے جا کر دفن کے لیے منتقل کرنا مکروہ ہے۔ ۲۰۔حاملہ کو حیض نہیں آتا۔ ۲۱۔سویا ہوا بیدار ہو کر اپنے کپڑوں میں تری دیکھے اگرچہ اسے احتلام ہونے کا سبب یاد نہ ہو تو اس پر غسل واجب ہے۔ ۲۲۔مسجد میں میت پر نماز جنازہ پڑھی جا سکتی ہے۔ ۲۳۔زیر کفالت یتیموں کے اموال میں سے ان کی زکوٰۃ دینا اور ان کے اموال کے ساتھ تجارت کرنا جائز ہے۔ ۲۴۔عورت کے زیورات کی زکوٰۃ واجب نہیں ۔ ۲۵۔قرض میں زکوٰۃ نہیں ۔ ۲۶۔سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا دورانِ سفر روزہ رکھتی تھیں ۔ ۲۷۔اگر روزے کی حالت میں روزہ دار اپنی بیوی کا بوسہ لے تو اس سے روزہ ناقص نہیں ہوتا۔ بشرطیکہ بیوی کے لعاب وغیرہ سے خاوند کے پیٹ میں کچھ چلا نہ جائے۔ ۲۸۔روزے دار کو اپنے آپ پر قابو رکھنے کا یقین ہو تو وہ اپنی بیوی سے لذت حاصل کر سکتا ہے۔ ۲۹۔معتکف مریض کی عیادت نہ کرے۔ ۳۰۔ان کے نزدیک حرم مکہ کی طرف قربانی کے لیے جانور بھیجنے سے فقراء پر صدقہ کرنا افضل ہے۔ ۳۱۔احرام کی حالت میں عورت اپنا چہرہ نہ کھولے اور نقاب پہن کر طواف کرے۔ ۳۲۔عورت طواف کے سات چکر مسلسل پورے کرے اور ان کے بعد وہ دو رکعات نفل پڑھے۔ ۳۳۔ عورت طواف کرتے وقت غیر محرم مردوں میں نہ گھسے۔ ۳۴۔شادی وغیرہ جیسے معاملات کی ذمہ داری مرد اٹھائیں ۔ ۳۵۔ان کے نزدیک ’’قرؤ‘‘ سے مراد طہر ہے۔ ۳۶۔جس عورت سے اس کا خاوند ایلاء کرے تو چار ماہ گزرنے سے اسے طلاق نہیں ہوتی۔ ۳۷۔اگر خاوند اپنی بیوی کو اختیار دے دے کہ وہ اس کے ساتھ رہنا چاہے تو رہے وگرنہ اسے جانے کی اجازت ہے تو یہ طلاق شمار نہیں ہوتی۔
Flag Counter