Maktaba Wahhabi

239 - 677
کیا ہے۔[1] امام سیوطی[2]رحمہ اللہ نے سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بکثرت روایت کرنے والے سات صحابہ میں شمار کیا۔ امام سیوطی رحمہ اللہ نے اپنی یہ رائے ان اشعار میں واضح کی: وَ الْمُکْثِرُوْنَ فِیْ رِوَایَۃِ الْاَثَرِ اَبُوْ ہُرَیَرَۃَ یَلِیْہِ ابْنُ عُمَرَ وَ اَنَسٌ وَ الْبَحْرُ کَالْخُدْرِیِّ وَ جَابِرٌ وَ زَوْجَۃُ النَّبِیِّ رضی اللّٰه عنہم ’’حدیث کو کثرت سے روایت کرنے والوں میں سیّدنا ابوہریرہ، ابن عمر اور انس ہیں جب کہ ابو سعید خدری، جابر اور زوجہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا)سمندر ہیں ۔‘‘[3] حافظ ابو حفص میانشی[4] رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’’ایضاح ما لا یسع المحدث جہلہ‘‘ میں لکھا ہے: ’’صحیحین میں احکام پر مشتمل بارہ سو احادیث مروی ہیں جن میں سے عائشہ رضی اللہ عنہا کی دونوں کتابوں کی مرویات تقریباً تین سو ہیں ۔ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا احکام میں بہت کم روایت کرتی ہیں ۔‘‘[5] علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ : ’’ہم نے اپنی سند کے ذریعے بقی بن مخلد[6] رحمہ اللہ سے روایت کی کہ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دو ہزار دو سو دس(۲۲۱۰) احادیث روایت کیں اور جنھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہزاروں
Flag Counter