Maktaba Wahhabi

122 - 127
ہے اہلحدیث نام رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ کئی مسلمان کہلوانے والے ایسے ہیں جن کی وفاداریاں حدیث شریف کے ساتھ مشکوک ہیں۔ حد یہ ہے کہ مرزائی بھی اپنے آپ کو مسلمان کہلانے پر مصر ہیں حالانکہ وہ غیر مسلم اقلیت قرار دئیے جا چکے ہیں شیعہ بھی اپنے آپ کو مسلمان بلکہ مومن کہتے ہیں حالانکہ سنت کے دشمن ہیں۔ پرویزی بھی اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں حالانکہ منکرین حدیث ہیں مقلدین بھی اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں حالانکہ یہ حدیث پر قول امام کو ترجیح دیتے ہیں۔ بریلوی بھی اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں حالانکہ ان کے خداؤں کا شمار نہیں دیوبندی بھی اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں حالانکہ ان کا قلبی لگاؤ مدینہ منورہ سے کم اور دیوبند سے زیادہ ہے۔ عثمانی بھی اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں حالانکہ یہ ڈاکٹر مسعود عثمانی صاحب کے مقلد اور اہلحدیثوں کے سخت مخالف ہیں اور انہیں مشرک کہتے ہیں۔ تو اہلحدیث کا مطلب یہ ہے کہ وہ مسلمان جو قرآن کے علاوہ حدیث کو بھی مانتے ہیں اور اسے اس کا صحیح مقام دیتے ہیں امتیاز پیدا کرنے کے لئے اس وصف کا بیان کرنا ضروری تھا۔ تعارف اور پہچان کے لئے توصیفی نام گناہ کی بات نہیں اللہ تعالیٰ نے کہیں یہ حکم نہیں دیا کہ تم اپنے آپ کو صرف مسلمان کہو۔ کیا میں دریافت کر سکتا ہوں کہ خود یہ لوگ اپنے آپ کو عثمانی یا توحیدی یا حزب اللہ کیوں کہتے ہیں۔ مسلمان نام ان کے کسی لٹریچر میں نہیں دیکھا گیا بلکہ ان کی کتابیں بھی توحید ہیں ان کی مسجدیں بھی توحید ہیں، ان کی سڑکیں بھی توحید ہیں اصولاً انہیں توحید کی نہیں اسلام کی تبلیغ کرنی چاہئیے۔ کراچی میں جماعت ثب
Flag Counter