Maktaba Wahhabi

100 - 127
کیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ ابوذر رضی اللہ عنہ جاہل تھے؟ منطقی کفر:۔ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: مَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ كَفَرَـ ’’جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑی اس نے کفر کیا۔‘‘ فرمایا: بَيْنَ الْعَبْدِ وَبَيْنَ الْكُفْرِ تَرْكُ الصَّلَاةِ (مسلم) ’’ترکِ نماز کفر ہے۔‘‘ اور فرمایا کہ: لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ـ (صحيحين) ’’جس نے فاتحہ نہ پڑھی اس کی نماز نہیں۔‘‘ اگر منطقی انداز اختیار کیا جائے او رکہا جائے کہ جس نے نماز میں فاتحہ نہ پڑھی اس نے نماز نہ پڑھی اور جس نے نماز نہ پڑھی وہ کافر ہو گیا ۔ اب حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے لے کر اب تک کے تمام حنفی مقلدین حالتِ اقتداء میں سورۂ فاتحہ نہیں پڑھتے لہٰذا ان کی نماز نہیں اور جب ان کی نماز نہیں تو لازمًا سب کافرہوئے۔ (معاذ اللہ)۔ کیا عثمانی حضرات کو اس منطقی اندازِ کفر سے اتفاق ہے؟ ایک شخص نے خودکشی کر لی اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے اس پر جنت حرام کر دی۔ (بخاری ص ۱۸۲)۔ معلوم ہے کہ جنت صرف کافروں اور مشرکوں پر ہی حرام ہے مسلمان
Flag Counter