Maktaba Wahhabi

71 - 127
موحد سمجھنے کی غلطی کر کے قعر جہنم میں جا گریں۔ ایک ڈاکٹر صاحب:۔ عمر کے آخری حصہ میں عثمانی صاحب نے اپنے رسالہ حبل اللہ (خاص نمبر مجلہ نمبر۳ ص۱۱۴) میں اپنے ایک پیروکار ڈاکٹر صاحب کی رپورٹ شائع کی تھی کہ انہوں نے کہا کہ ’’آج اللہ کی بجائے نیک ہستیوں کی پرستش ہو رہی ہے…… قیامت کے روز جب ان نیک لوگوں کو بتایا جائے گا کہ یہ تمہارے پجاری ہیں تو وہ نیک ان کی تمام عبادتوں کا انکار کریں گے۔‘‘ یہ الفاظ لکھنے سے نہجانے ان دونوں ڈاکٹروں کا خاتمہ توحید پر ہوایا نہیں۔ ایک اور ڈاکٹر صاحب:۔ سنا ہے لاہور میں بھی ایک ڈاکٹر صاحب رہتے ہیں جو پہلے ڈاکٹر عثمانی صاحب کی بیعت تھے پھر امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی شخصیت یا تشخیص کے بارے میں اختلاف رائے ہو جانے سے انہوں نے اپنا الگ مطلب سجا لیا۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر صاحبان کی دلچسپی کی وجہ سمجھ میں نہیں آ سکی۔ اب تک تو یہی سنتے آ ئے ہیں کہ طب کا موضوع بدن ہوتا ہے۔ مگر یہ سارے ڈاکٹر اکٹھے ہو کر لوگوں کے ایمان کا آپریشن کرنے لگ گئے ہیں۔ پتہ نہیں ایلوپیتھی میں یا ایم بی بی ایس کی ڈگری میں اس کی کوئی گنجائش ہوتی ہو گی یا شاید اسٹیتھو سکوپ قسم کا کوئی آلہ ان کے ہاتھ لگ گیا ہے جس سے یہ معلوم کر لیتے ہیں کہ فلاں مشرک ہے اور فلاں دوزخی ہے ۔ وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ (بني اسرائيل: ۳۶) لاہوری پارٹی نے اگر ایک امام ا حمد بن حنبل رحمہ اللہ کو معاف کر دیا ہے تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ اونٹ کے بوجھ سے اگر چھلنی اتار بھی لی جائے تو وزن کم
Flag Counter