Maktaba Wahhabi

82 - 127
’’اور بلند کیا ہم نے تیرے لئے تیرا ذکر۔‘‘ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ:۔ ان کے نزدیک شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ بھی مشرک ہیں جنہوں نے سرزمین حجاز سے قبر پرستی کا صفایا کیا، جن کے لٹریچر کی سطر سطر سے قرآن و سنت کی مہک پھوٹ رہی ہے اور جن کی ضربِ توحید سے دلدادگانِ شرک و بدعت ابھی تک اپنی چوٹوں کو سہلا رہے ہیں۔ ان بزرگوں کو مشرک کہنے والے عثمانیو! اور اے توحید کے ٹھیکیدارو! بتلاؤ تم نے کتنے مزار ڈھائے ہیں اور کتنے شرک کے اڈوں پر کلہاڑا چلایا ہے، باتیں تم بہت کرتے ہو، کام بھی کوئی کیا ہے؟ مخنث مردوں کو نامردانگی کا طعنہ دیں! حیرت ہے۔ شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ:۔ ان کے نزدیک حضرت شاہ ولی اللہ بھی مشرک ہیں جو حجۃ اللہ البالغہ جیسی عظیم انقلابی کتاب کے مصنف ہیں جس میں توحید و سنت اور احکامِ شریعت کے اسرار و رموز کا دریا بہہ رہا ہے۔ عثمانی صاحب نے توحید خالص قسط اوّل میں انفاس العارفین مصنفہ شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ سے کچھ حوالے دئیے ہیں مثلاً: آپ کے تایا ابو الرضا روح بھی نکال لیتے تھے اور پھر داخل بھی کر دیتے تھے ۔ ص ۱۱۔ آپ کے والد شاہ عبدالرحیم رحمہ اللہ نے ایک شخص کی بدزبان بیوی کی عمر اس کے گھوڑے کو دیدی۔ ص ۴۵۔ شاہ عبدالرحیم شہادت کے بعد اپنی بیمار بیٹی کو دیکھنے آئے اور بتا گئے کہ
Flag Counter