Maktaba Wahhabi

6 - 69
کے خلاف) عمل کر کے روپ بدل کر دکھایا ہے تو اس مطلب ضرور ان کے پاس کوئی دلیل ہو گی؟ نہیں، ایسا نہیں ہے! کیونکہ اب ان پر اللہ کی طرف سے کوئی نئی وحی تو آنے سے رہی۔ کسی اور (غامدی وغیرہ) کی طرف سے نیا پیغام موصول ہوا ہو تو یہ کوئی بعید نہیں۔ ایسے صبح و شام تبدیل ہونے والے اشخاص کو مذکورہ حدیث کی روشنی میں پہچاننا آسان ہو جاتا ہے۔ ویسے بھی موصوف تبدیلی کے بڑے ماہر ہیں، بقول ان کے کئی شاگردوں اور چاہنے والوں کے، کہ اب ابوخالد، عالم کم اور جینٹل مین زیادہ نظر آتے ہیں۔ انہوں نے اپنا لباس، شکل و صورت، رہن سہن، تنظیم و جماعت، تحریر و خطابت اور عقائد و نظریات سب کچھ یکسر تبدیل کر ڈالا اور اب پرانی کوئی شے سوائے نام کے دکھائی نہیں دیتی۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ وہ اپنا نام بھی تبدیل کر لیتے اور شیخ ابوخالد ابراہیم المدنی کی جگہ مسٹر ابو خواتین ابرہہ صاحب ِ من مانی رکھ لیتے تاکہ لوگوں کو انہیں اور ان کی تحریر و تقریر کو سمجھنے میں کوئی دِقت پیش نہ آتی، سادہ لوح عوام گمراہ نہ ہوتے۔ کیونکہ اس ماڈرن اسکالر کے نت نئے کارناموں کے ساتھ پرانا نام کچھ جچتا نہیں ہے۔ ہماری دعا ہے کہ ان جوابات اور ازالۂ شبہات کے ذریعے نہ صرف تمام مریضانِ خاتونِ قرآن صحت یاب ہوں بلکہ خود صاحب ِ خاتونِ قرآن کو بھی اللہ شفائے کامل و عاجل اور دائم و مستقر عطا فرمائے۔ اللھم ارنا الحق حقا وارزقنا اتباعہ و ارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابہ ولا حول و لا قوة الا باللّٰه و صلی اللّٰه علی نبینا محمد و الہ و صحبہ اجمعین و من تبعھم باحسان الی یوم الدین شیخ الحدیث جامعہ دارالحدیث رحمانیہ کراچی
Flag Counter