Maktaba Wahhabi

68 - 69
قرآن میں کیا ابو لہب کی بیوی کا ذکرنہیں جسے حمالة الحطب سے موسوم کرکے فی جید ھاحبل من مسد کی وعید سنائی گئی ہے۔ کیا وہ سرکش نہیں تھی؟کیا نوح اور لوط علیہم السلام کی بیویوں کا ذکر وعید جہنم کے ساتھ نہیں ہے کہ قیل ادخلا النار مع الداخلین کیا وہ اللہ کی فرمانبردار تھیں؟ کیا قرآن مجید میں زنا جیسے فحش اور شیطانی عمل کے بیان میں الزانیة والزانی… یہ کہہ کر اس عمل بد کا پیش خیمہ عورت کو نہیں قرار دیاگیا؟ کیا حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں شیطانی صفت کی حامل عورت عزیٰ کا ذکر نہیں ملتا؟بہرحال جناب نے اس شبہ کی بحث میں یہ قبول کرلیا ہے کہ جناب میں شیطانی صفت اور سرکشی محترمہ کی نسبت زیادہ ہی ہے۔ ہمیں اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں۔ بشرطیکہ موصوف مرد بننے پر تیار ہوں۔ شبہ شوہر کے لئے مکمل تابعداری: لکھتے ہیں: بعض نے عورت کی شخصیت کو مکمل مسخ کردیا اور اس کے ہرہر ارادہ خواہش اور مرضی کی نفی کی، یعنی صرف ایک کنیز ہے۔ جسے صرف فرمانبرداری کرنی ہے۔ اعتراض، وضاحت، سوال اس کی اس کو قطعاً اجازت نہیں…اور میرے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم سے جھوٹی باتیں منسوب کی گئی ہیں۔ جواب شبہ کے تحت لکھتے ہیں: سورة بقرہ آیت نمبر۲۵۶ میں واضح کردیا گیا ہے کہ دین میں زبردستی نہیں۔ (صفحہ:۱۶۲)۔ تحقیقی نظر: جناب اس شبہ میں (ایک شوہر ہو کر بھی) شوہر کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور وہ یہ کہ بیوی اپنے شوہر کی مکمل فرمانبرداری نہ کرے، ورنہ وہ کنیز اور جانور کی مانند ہو جائے گی۔ اب ظاہر ہے یہ تمام باتیں(جو بھی جناب نے لکھی ہیں) ان کی اپنی خود ساختہ ہیں اور برہمی جناب کی احادیث رسول پرکیوں؟ ڈگیاں کھوتے توں تے غصہ کمہار تے
Flag Counter