Maktaba Wahhabi

44 - 69
کاایک نیا باب کھلنے کا امکان تھا۔ اس امکان سے روکنے کے لئے ان سے تمتع کی بھی اجازت دی گئی۔ پھر اس تمتع پر بھی طرح طرح کی پابندیاں عائد کردی گئیں۔ مگر آج کے دور میں اس طرح تقسیم کی ضرورت نہیں رہی۔ آج حکومتوں کے پاس ایسے کیمپوں کے انتظامات موجود ہیں، جن میں ہزاروں قیدیوں کی رہائش کا بندوبست ہوتا ہے۔ایسے کیمپوں میں اگر مردوزن کی آزادانہ اختلاط کی روک تھام کا بندوبست کردیا جائے، تو پھر مسلمانوں میں تقسیم کی ضرورت ہی پیش نہیں آسکتی۔ اور ایسے قیدیوں کو اس وقت تک ان کیمپوں میں رکھا جائے گاجب تک باہمی تبادلہ کی شکل یا کوئی اور باعزت حل نہ نکل آئے۔ جہاد قیامت تک کے لئے فرض ہے اور جنگ میں ہر طرح کے حالات متوقع ہوتے ہیں۔ اورصاف بات تو یہ ہے کہ اسلام فحاشی کو کسی قیمت پربرداشت نہیں کرتا۔اس فحاشی کے سدباب کے لئے لونڈیوں سے تمتع کی رخصت دی گئی ہے اور اس پر کلیتاً پابندی عائد کرنا اللہ تعالیٰ کو منظور ہی نہ تھا۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (آئینہ پرویزیت) مگر! یاد رہے کہ: اسلام فاتح فوجیوں کو قیدی عورتوں کی عصمت دری کی بالکل اجازت نہیں دیتا۔ جیسا کہ عام دنیا کا دستور ہے کہ فاتح فوجیوں کو مقبوضہ علاقوں کی عورتوں یا قیدی عورتوں سے تمتع کی کھلی چھٹی دی جاتی ہے۔ اسلامی نقطہ نظر سے فاتح فوج کا ایسا فعل بھی بلاشبہ زنا میں شامل ہے۔ہاں اگر اسلامی حکومت کی وساطت سے قیدی عورتیں فاتح فوج میں تقسیم کی جائیں تو اسی کا نام مِلک یمین ہے اور یہی نکاح کی دوسری شکل بن جاتی ہے۔ اس میں حق مہر بھی نہیں ہوتا اور مالک اپنی ملک یمین سے تمتع بھی کر سکتا ہے۔ ہاں اگر حاملہ ہو تو جب تک وضع حمل نہ ہو اس سے صحبت نہیں کرسکتا۔ پھر اگر وہ لونڈی مالک سے صاحب اولاد ہوجائے تو مالک کی وفات کے بعد از خود آزاد ہوجاتی ہے۔ اور اگر کوئی اسے فوراًآزاد کرکے اس سے نکاح کرلے تو یہ باعثِ اجرو ثواب ہے۔ (آئینہ پرویزیت) ۔ کنیز کی تعریف اور اس کے حلال ہونے کی دلیل سوال: قرآن مجید نے کنیز کی کیا تعریف بیان کی ہے؟ اور کنیز کے بلا نکاح حلال ہونے کی دلیل کیاہے؟
Flag Counter