Maktaba Wahhabi

60 - 69
یادیگر ملت کافرہ کے ساتھ ہوگا۔ ان شاء اللہ۔ شبہ شرپسندی: لکھتے ہیں: اس شبہ میں یہ ثابت کیا جاتا ہے کہ عورت بدزبان ، بداخلاق، بدتہذیب، الغرض تمام برائیوں کا مجموعہ ہوتی ہے اور یقینا اپنے اس دعوے کو ثابت کرنے کیلئے اسلام کا سہارا لیا جاتا ہے جھوٹی روایت کو بنیاد بنا کر۔ جواب شبہ میں لکھتے ہیں: قرآنی تعلیمات کے مطابق انسان (مرد یا عورت) دونوں میں ہی اچھائی اور برائی کا امکان ہوتاہے ۔پھربطور مثال سورہ ابراہیم کی آیت نمبر۳۴ سورہ معارج کی آیت نمبر۱۹ اور سورة عادیات کی آیت نمبر۶ بمع ترجمہ تحریر کی ہیں۔ (صفحہ:۱۴۱ سے ۱۴۲)۔ آگے چل کر موضوع اور من گھڑت احادیث کی بعض مثالیں دی ہیں جو کچھ اس طرح ہیں: ۱…عورتوں کو لکھنا پڑھنا نہ سکھاوٴ اور نہ ان کو اچھے گھروں میں رکھو۔ ۲…سب سے بدترین دشمن آپ کی بیوی ہے جس کے ساتھ آپ سوتے ہیں۔ ۳…تین چیزیں قابل اعتماد نہیں ہیں۔ دنیا، حاکم وقت اور عورت۔ ۴…تین چیزیں ہیں، اگر آپ ان کو عزت دو گے تو وہ جواب میں آپکی توہین کریں گی ان میں سے سب سے پہلے عورت ہے۔ ۵…عورت کی فرمانبرداری میں حسرت و ندامت ہے۔ ۶…اگر عورتیں نہ ہوتی تو مرد جنت میں جاتے۔ ۷…اگر عورتیں نہ ہوتیں تو اللہ تعالیٰ کی کماحقہ عبادت ہوتی۔ ۸…تین چیزوں میں نحوست ہے۔ عورت، گھوڑا اور گھر۔ …وغیرہ وغیرہ… (صفحہ:۱۴۳۔۱۴۴)۔ تحقیقی نظر: جناب کا عورتوں کو ایسا اور ویسا کہنے پر برہمی بجا ہے، ہم جناب کے ساتھ ایسے لوگوں کی بھرپورمذمت کرتے ہیں جو کہ خود ساختہ جھوٹی روایتوں کو دلیل بنا کر عورتوں کی توہین کرتے ہیں۔
Flag Counter