Maktaba Wahhabi

79 - 166
Whereas Springer says that Muhammad (SAWS) meditate in isolation, in this way his power of imagination increased, the fits of epilepsy enhanced, this condition betrayed him and led him to misunderstanding that it was divine revelation. 54 اس نے حالت وحی کو مرگی کی حالت سے تشبیہہ دی ہے اور بعض نے تو اسے ہسٹیریا قرار دیا ہے۔ بعض مستشرقین کا کہنا یہ ہے کہ وحی کی کیفیت کے دوران آپ کا جسم بھاری ہوجاتا،پسینے چھوٹ جاتے اور آپ پر نیند کی سی کیفیت طاری ہو جاتی اور آپ اپنے آپ کو پہاڑ سے گرانے کی کوشش کرتے۔ رایسٹن پائیک Royston Pike کا کہنا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کو عجیب وغریب آوازیں سنائی دیتی تھیں، بعض اوقات وہ کانپنا بھی شروع ہو جاتے تھے، سخت سردی میں انہیں پسینہ آ جاتا: Royston Pike has written about the condition of revelation that the Muhammad (SAWS) fainted and expressed the most, nonsense views. He says Muhammad (SAWS) heard mysterious voices, he experience strange events, sometimes he (SAWS) began to tremble and then he (SAWS) fainted on his muscles distracted, in the chill cold, his face began to wet due to sweat. 55 انسائیکلو پیڈیا آف اسلام کے مصنف الفرڈ ویلچ Alford T. Welchکا خیال ہے کہ قرآن مجید پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے فکری ارتقاء کا دوسرا نام ہے: The Qur’an is the name of evolution in the thinking of Muhammad. 56 روڈنسن نے قرآن مجیدکو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سمعی بصری خطائے حس (Auditory Visual Hallucination) قرار دیا۔57 سوال تو یہ ہے کہ کیا مرگی، ہسٹیریا، جنون وغیرہ جیسی نفسیاتی عوارض کا حامل شخص،
Flag Counter