فراوانی، ہر قسم کی پابندی سے آزادی کانتیجہ ہے، اس لیے وہ مشورہ دیتے ہیں کہ اب معاشرہ بہت بدل گیا ہے۔ زمانہ کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے۔ ہمیں بھی مغرب کی طرح عورت کو کچھ نہ کچھ آزادی دینی چاہیے، حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ مغرب کی ترقی لادینیت اختیار کرنے اور عورت کو گھر سے باہر نکال کربے پردہ کردینے کا نتیجہ نہیں بلکہ اس کی پشت پر اصل چیز ان کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل، علم وہنر کاحصول اور اس کاصحیح استعمال، نظم وضبط اور قانون کی پابندی وغیرہ، خوبیاں ہیں۔ علامہ اقبال رحمہ اللہ جنہوں نے خود مغرب میں رہ کر ہر چیز کا مشاہدہ کیا تھا، یورپ کی ترقی پرروشنی ڈالتے ہوئے فرماتے ہیں :قوت مغرب نہ از چنگ و ربابنے ز رقص دخترانِ بے حجابنے ز سحرِ ساحرانِ لالہ رُو استنے ز عریاں ساق و نے از قطع مُو استمحکمیٔ او نہ از لادینی استنے فروغش از خطِّ لاطینی استقوتِ افرنگ از علم وفن استاز ہمیں آتش چراغش روشن استحکمت از قطع و بریدِ جامہ نیستمانع علم و ہنر عمامہ نیستبہرحال عورت کے بارے میں اسلام نے جو کچھ بھی احکام دیے ہیں، اس سے ایک تو اسلام کےتصور حیاء وعفت کاتحفظ مقصود ہے۔ مغرب نے عورت کی عفت وتقدس کی ردا کو