کے مکلف ہیں، اسی لئے اسلام کی منشا یہ ہےکہ دونوں صنفیں اپنے اپنے دائرے میں کام کرکے منشائے قدرت کی تکمیل کریں اور ایک دوسرے کےکاموں میں دخیل ہوکر فساد ِ تمدن کا باعث نہ بنیں۔ وہ ایک دوسرے کے معاون ہوں، متحارب نہ ہوں۔ حلیف ہوں، حریف نہ ہوں۔ جو انسانی معاشرہ اس فطری اصول سے انحراف کرے گا، امن وسکون سے محروم ہوجائے گا۔
اس لیے اسلام نے انسانی معاشرے کوفساد سے بچانے کے لیے مرد وعورت دونوں کے دائرۂ کار کو ان کی فطری صلاحیتوں کے مطابق متعین کردیا ہے۔ مرد کا دائرۂ کار گھر سے باہر اور عورت کااصل دائرۂ کار گھر کی چاردیواری ہےاورا سی بنیاد پر اس نے مرد اور عورت کے درمیان بہت سے امور میں فرق کیا ہے، جس کی مختصر تفصیل آپ آنے والے صفحات میں ملاحظہ فرمائیں۔
٭٭٭٭
|