Maktaba Wahhabi

67 - 138
لوگوں کواس وقت بکری کی طرح سوکھی مینگنیاں آیاکرتیں جن میں تری نام کونہ ہوتی تھی،،۔    (بخاری ۔ کتاب الرقاق ۔باب کیف کان عیش النبی صلی اللہ علیہ وسلم واصحابہ رضی اللہ تعالی عنہ) 2۔    حضرت جابربن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتےہیں کہ:    ’’ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ تھےاورہم میں سےہرایک شخص کوایک ایک کھجورملتی تھی۔ وہ اس کوچوستااوراپنےدانتوں میں پھراتااورہم اپنی کمانوں سےدرخت کےپتےجھاڑتےاوران کوکھاتےیہاں تک کہ ہمارےجبڑےزخمی ہوگئے۔ ایک دن کھجوریں بانٹنےوالاہم میں سےایک شخص کوبھول گیا۔ ہم اس شخص کوساتھ لےگئےاورگواہی دی کہ اس شخص کوکھجورنہیں ملی۔تب کہیں اس کووہ کھجورملی،،۔  (مسلم ۔کتاب الزھد ۔باب قصۃ ابی الیسر.....) 3۔   حضرت عمروبن سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتےہیں کہ :۔ ’’میری قوم والوں نےدیکھاتومجھ سےزیادہ کسی کوقرآن یادنہ تھا۔آخرانہوں نےمجھ ہی کوامام بنایا۔ اس وقت میری عمر چھ برس کی تھی۔ اس وقت میرےتن پرصرف ایک چادرتھی۔ وہ بھی اتنی چھوٹی کہ جب میں سجدہ کرتاتوسمٹ جاتی ۔ہماری قوم کی ایک عورت لوگوں سےکہنےلگیں ۔’’اپنےامام کےچوتڑتوڈھانکو،،۔چنانچہ انہوں نےمیرےلیےایک قمیض بنوائی جس سےاتناخوش ہواکہ اتنا اورکسی چیزسےنہیں ہوا‘‘۔(بخاری ۔ کتاب المغازی۔ باب مقام النبی بمکۃ ذمن الفتح)
Flag Counter