Maktaba Wahhabi

49 - 138
بتاؤں جواس سےبہترہےجوتم نےطلب کی تھی ۔،8پھرفرمایا’’جب تم سونےلگوتو33بارسبحان اللہ33بار الحمدللہ34باراللہ اکبرپرھ لیاکرو۔یہ تمہارے لیےخادم سےبہترہے۔،، (بخاری کتاب الاستیذان ۔باب التکبیر والتسبیح عندالمنام) اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےاپنی پیاری بیٹی اورداماد کوفقروقناعت کاوہی سبق سکھایا دسےآپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ذات کےلیےپسند فرماتےتھے۔ 5۔عقبہ بن حارث رضی اللہ تعالی عنہ کہتےہیں کہ میں نےمدینہ میں عصر کی نماز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کےپیچھےپڑھی ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سلام پھیرکی جلدی سےاٹھےاورلوگوں کی گردنیں پھلانگتےایک بی بی کےگھرپہنچے جس سےلوگ گھبراگئے۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہرنکلے۔دیکھاکہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کےاس طرح جلد جانےپرمتعجب ہیں۔یہ صورت حال دیکھ کرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: «ذکرت شیئا من تبرعندنافکرهت ان یحبسنی فامرت بقسمته»( بخاری ۔کتاب الصلوۃ ۔باب من صلی بالناس فذکرحاجۃ......) ترجمہ:’’مجھے(نماز کی حالت میں)یادآیاکہ ہمارےپاس سونےکی ایک ڈلی رہ گئ تھی ۔مجھےاللہ کی یاد سےروکے۔سومیں نےاس کی تقسیم کی دینےکاحکم دےدیاہے۔،، اس حدیث سےبھی واضح طورپرمعلوم ہوتاہےکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فاضلہ دولت کوچندگھنٹوں کےلیےبھی اپنےپاس رکھناپسندنہ فرماتےتھےاورجب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی
Flag Counter