Maktaba Wahhabi

91 - 138
عطافرمائےاس وقت وہ فی الواقع حاجت منداورمستحق تھے۔ ناجائزجاگیروں کی واپسی: اب دیکھئےجوجاگیریں اموی خلفاءنےشاہی خاندان کےافرادکومحض شاہی خاندان ہونےکی بناپرعطاکی تھیں وہ شرعی نقطئہ نگاہ سےناجائزاورقومی ملکیت میں خیانت وغصب کےمترادف تھیں۔ یہی وجہ تھی کہ خلیفہ راشدحضرت عمربن عبدالعزیزرحمہ اللہ نےبیک جنبش قلم ایسی جاگیروں کوناجائزقراردےکردوبارہ قومی تحویل میں واپس لیےلیا۔ اس سےمعلوم ہواکہ کوئی بھی اسلامی حکومت پہلےکی ناجائزعطاکردہ جاگیروں کوکسی وقت بھی واپس لےسکتی ہے۔ اب ذرا ان جاگیروں پرنظرڈالنےجوانگریزوں نےبعض غداران قوم کواپنےملک وملت سےغداری(بالفاظ دیگرانگریز سےوفاداری)کی بناپرعطاکی تھیں۔ کیاایسی جاگیروں کےناجائزہونےمیں کوئی شک باقی رہ جاتاہے؟خصوصااس صورت میں کہ اب انگریزبہادربھی مدت سےیہاں سےتشریف لےجاچکاہے۔لہذاایسی جاگیروں کےسلسلہ میں حکومت کویہ حق حاصل ہےکہ ایسےلوگوں سےیہ جاگیریں واپس لےکرقومی ملکیت میں شامل کرےپھرضرورت مندوں کوکاشت کےلیےآٖسان شرائط پردےدے۔ غیرآباد جاگیروں کی واپسی: اگرکوئی شخص افتادہ زمین پرقبضہ کرنےکےبعد تین سال تک اسےآباد نہ کرسکےتوحکومت اس سےزمین واپس لےسکتی ہےبالکل یہی صورت ان جاگیروں کی
Flag Counter