Maktaba Wahhabi

297 - 465
’’ سچا تاجر ان سات قسم کے لوگوں کے ساتھ ہوگا جنھیں اللہ تعالی قیامت کے دن اپنے عرش کا سایہ نصیب کرے گا۔‘‘ 10۔مجاہد کی اعانت کرنے والا 11۔تنگدست کی اعانت کرنے والا 12۔غلام کی آزادی کیلئے معاونت کرنے والا ان تینوں کے بارے میں رسو ل اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے : (( مَنْ أَعَانَ مُجَاہِدًا فِی سَبِیْلِ اللّٰہِ،أَوْ غَارِمًا فِی عُسْرَتِہٖ،أَوْ مُکَاتِبًا فِی رَقَبَتِہٖ،أَظَلَّہُ اللّٰہُ یَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّہُ )) ’’ جس آدمی نے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے مجاہد کی اعانت کی، یا کسی ایسے شخص کی معاونت کی جس پر کوئی چٹی پڑ گئی ہو اور وہ تنگدست ہو، یا کسی ایسے غلام کی آزادی کیلئے معاونت کی جس نے اپنے آقا سے اپنی آزادی کیلئے معاہدہ کر رکھا ہو تو اسے اللہ تعالی اس دن سایہ نصیب کرے گا جب اس کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہوگا۔‘‘[1] آخر میں ایک بار پھر اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہم سب کو بھی ان خوش نصیب لوگوں میں شامل فرمائے جنھیں وہ قیامت کے روز اپنے عرش کا سایہ نصیب کرے گا۔آمین وآخر دعوانا أن الحمد للّٰه رب العالمین
Flag Counter