Maktaba Wahhabi

76 - 608
8۔تمام خطبات میں ترغیب وترہیب کا رنگ نمایاں۔ 9۔عبارات سلیس،رواں اور عام فہم۔ 10۔ اپنے موقف کو پرزور دلائل سے ثابت کرنا اور مخالفین پر تنقید کی بجائے خوش اسلوبی سے ان کے دلائل کا محاکمہ اور ازراہ ہمدردی انکو صحیح موقف کا قائل بنانے کا دلنواز اور ناصحانہ اسلوب۔ 11۔مصطلحات اور مفردات کی لغوی واصطلاحی تعریف وتشریح۔ 12۔خوبصورت ودیدہ زیب طباعت زاد الخطیب کی امتیازی خصوصیات ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنی بہترین جزاؤں سے نوازے لجنۃ القارۃ الہندیہ کے رئیس مکرم محترم ابو خالد فلاح المطیری حفظہ اللہ کو جوکہ اللہ تعالی کی عطا کردہ توفیق سے کار خیر کا کوئی بھی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔یہ پروگرام بھی انہی کا پیش کردہ اور تجویز کردہ تھا۔ہمارے فاضل بھائی ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد صاحب نے اس خواب کی صحیح تعبیر،سچی تصویر اور ان کی منشا کے مطابق اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے اور اس علمی خزینہ کی تقدیم وعرض کے لیے جس محنت شاقہ ،علمی بصیرت اور سعی مشکور کامظاہرہ کیا یہ انہی کا حصہ ہے۔اس علمی موسوعہ سے ہر طبقہ کے دعاۃ ومبغلین یکساں مستفید ہوسکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس علمی کاوش کو شرف قبولیت عطا کرے اور قبول عام سے نوازے اور خطبا ومبلغین کو اس نادر علمی ذخیرہ اور خوبصورت اور خوشنما گلدستہ ٔ کتاب وسنت سے مستفیض ہونے کی توفیق مرحمت فرمائے ۔آمین۔ ہم ( زاد الخطیب)کی طباعت کے اس پر مسرت موقع پراس کے مرتب ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد صاحب،اس کی سرپرستی کرنے والے رئیس لجنۃ القارۃ الھندیۃ (کویت)محترم ابو خالد فلاح المطیری حفظہ اللہ ، مرکز دعوۃ الجالیات ( کویت ) کے سربراہ محترم عارف جاوید محمدی اور دیگر احباب جماعت کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ اللہ کی توفیق کے بعد جن کی نیک دعائیں اور قیمتی مشورے اس مشروع کوعملی جامہ پہنانے میں ممد ومعاون ثابت ہوئے۔اوراللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ برادرم ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد حفظہ اللہ کی اس علمی اور دعوتی کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے۔ اور اس کی اعداد وتقدیم اور نشرو اشاعت میں کسی طرح سے بھی تعاون کرنے والوں کے لیے اسے صدقہ جاریہ بنائے ۔ آمین! طالب الدعوات /خادم العلم والعلماء عبد الخالق بن محمد صادق ا لمدنی غفر اللہ لہ ولوالدیہ الکویت ۔۱۸ مئی ۲۰۰۸ ء
Flag Counter