Maktaba Wahhabi

17 - 608
اس شجرۂ خبیثہ کی آبیاری کی لیکن علمائے اہل حدیث نے صبر وحوصلہ کے ساتھ ان کا تعاقب کیا اور ناکامی ورسوائی مخالفین کا مقدر بنی ۔ پھر بھی علماء کا یہ التزام ہے کہ کسی بھی بحث میں مناسب مقام پر وہ سنت ِ شریفہ کی اہمیت کو اور اس کے خلاف اٹھنے والی آواز کی حقیقت کوواضح کرتے ہیں۔ زاد الخطیب میں اسراء ومعراج کی بحث میں مؤلف نے حدیث کا انکار کرنے والوں کی جہالت کو واضح کیا ہے ۔ ٭ دینی موضوعات پر تقریر وتحریر دونوں کیلئے ضروی ہے کہ بات دل سے نکلے اور اس کے پیچھے متکلم کے اخلاص کی جھلک نظر آئے ۔ انسان اپنے لئے یا دوسروں کیلئے اس کا دعوی نہیں کر سکتا لیکن حسن ِ ظن کی بنیاد پر بات کہی جا سکتی ہے ۔ زاد الخطیب کے مؤلف نے بعض مقامات پر دعاۃ کی توجہ بے ثبوت روایتوں سے اجتناب کی جانب مبذول کرائی ہے ۔ اسی طرح بعض مقامات پر کسی اور پہلو کا تذکرہ کرکے ان سے اصلاح کی گذارش کی ہے۔ بعض مقامات پر مسلمانوں کی حالتِ زار پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان چیزوں سے امت کیلئے مؤلف کے اخلاص اور درد وسوز کا پتہ چلتا ہے ۔ اور دعاۃ کے اندر اس وصف کا وجود ضروری ہے ورنہ داعی کے مخاطب اس کی بات پر حقیقی توجہ نہ دے سکیں گے ۔ ڈاکٹر مقتدی حسن محمد یاسین ازہری ۲۵ شعبان ۱۴۲۹ ھ
Flag Counter