Maktaba Wahhabi

94 - 213
کوئی واقعی ضرورت پیش آجائے تو پھر جائز ہے۔ مسئلہ :…ایسا انسان جو کسی بیماری یا مجبوری کی وجہ سے احرام کا لباس نہ پہن سکے تو اسے چاہیے کہ جس لباس کے پہننے پر قادر ہو، وہ پہن لے اور تین کاموں میں سے ایک کرلے : 1. ایک بھیڑ یا بکری ذبح کرکے فقراء مکہ میں تقسیم کردے۔ 2. یا پھر تین دن روزے رکھ لے۔ 3. یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلادے۔ ممنوعات کے ارتکاب کا حکم : فدیہ کے اعتبار سے ممنوعات احرام کی چار قسمیں ہیں : 1. جس میں کوئی فدیہ نہیں ، جیسے نکاح کرنا یا کرانا۔ 2. جس میں اونٹ یا گائے کا فدیہ دینا ہے، جیسے حج میں تحلل اول سے پہلے جماع کر لینا۔
Flag Counter