سے چلنا شروع کیا کہ جو جمرہ کبری کی طرف جانکلتاہے یہاں تک کہ درخت کے پاس جو جمرہ ہے اس کے پاس پہنچ گئے اور اسے سات کنکریاں ماریں اور ہر کنکری پر اللہ اکبر فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر کنکری شہادت والی انگلی کے اشارہ سے ماری جیسے چٹکی سے پکڑ کر کوئی چیز پھینکی جاتی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم قربان گاہ کی طرف آئے اور آپ نے اپنے ہاتھوں سے تریسٹھ اونٹ قربان کئے(ذبح کئے)پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کوبرچھاعطا فرمایا اور انہوں نے باقی قربانیاں ذبح کیں ، آپ نے اپنی قربانیوں میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کو شریک کرلیا تھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قربانی کے ہر جانور میں سے ایک ایک بوٹی کٹوا کر ہانڈی میں پکوائی جائے پھر آپ اور علی رضی اللہ عنہ نے اس گوشت میں سے کچھ کھایا اور شوربہ بھی پیا پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو کر بیت اللہ کی طرف آئے اور
|