Maktaba Wahhabi

14 - 213
زندگی بھر کی کمائی سے اللہ کی جنت خریدنے اور اس کی رضا مندی حاصل کرنے کے لیے آتا ہے مگر اسے حج کے ابتدائی اور اہم ترین مسائل سے بھی آگاہی نہیں ہوتی۔ گزشتہ چند سالوں سے اللہ تعالیٰ نے یہ شرف بخشا کہ سعودی عرب کی ’’وزارت دعوت و ارشاد‘‘ کی طرف سے حرم کے گرد و نواح میں ایامِ حج کے دوران درس دینے کا موقع ملا۔ جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان دروس میں شریک ہوا کرتی تھی۔ اور لوگ نت نئے سے نئے مسائل پوچھتے۔ جن کا جواب دینے کے لیے بعض مرتبہ بڑی کتابوں کا مراجعہ کرنا پڑتا۔ بعض مرتبہ بڑے سعودی علماء سے جواب حاصل کرکے لوگوں کو بتایا جاتا۔ ان میں سے کئی ایک مسائل ایسے ہوتے جو عام رائج الوقت چھوٹی کتابوں میں نہیں ہوا کرتے تھے۔اور ان میں سے بعض مسائل ایسے ہوتے تھے
Flag Counter