Maktaba Wahhabi

13 - 213
پہلی امتوں کی طرح اس امت کے صاحب استطاعت لوگوں پر بھی زندگی میں ایک بار حج کرنا فرض ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی حج کیا اور اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کو بھی حج کرنے کی تعلیم دی اور اس کے اجر و ثواب سے آگا ہ کیا ؛ اور لوگوں کو حج کرنے کی ترغیب دی۔ ہر مسلمان خواہ وہ کیسا بھی ہو، اس کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ اسے کم از کم زندگی میں ایک بار اللہ کے گھر کا دیدار کرنے کی سعادت حاصل ہوجائے۔ مگر اس کے ساتھ ہی یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ جو لوگ اس غرض کے لیے تشریف لاتے ہیں ، ان میں سے اکثر کو حج و عمرہ کے مسائل سے کوئی آگاہی نہیں ہوتی۔ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اگر ہم نے دس روپے کی چیز خریدنی ہو تو اسے بار بار دیکھتے ہیں تاکہ ہمارا پیسہ ضائع نہ ہو جائے۔ مگر اس کے بر عکس حاجی صاحب اپنی
Flag Counter