طور پر پتہ چلتا ہے۔باجماعت فجر و عصر والوں کے لیے فرشتوں کی شفاعت کے متعلق روایت:امام ابن خزیمہ نے مذکورہ بالا حدیث کے آخر میں حسبِ ذیل الفاظ روایت کیے ہیں:’’ فَیَقُوْلُوْنَ:’’أَتَیْنَاہُمْ وَہُمْ یُصَلُّوْنَ،وَتَرکْنَاہُمْ وَہُمْ یُصَلُّوْنَ،فَاغْفِرْلَہُمْ یَوْمَ الدِّیْنِ۔‘‘ [1]’’پس وہ(فرشتے)عرض کرتے ہیں:’’ ہم ان کے پاس پہنچے،تو وہ نماز پڑھ رہے تھے۔(جب)ہم ان سے جدا ہوئے،تو وہ حالتِ نماز میں تھے۔سو آپ انہیں روزِ قیامت معاف فرما دیجئے۔‘‘تینوں روایات کے متعلق پانچ باتیں:۱:فرشتوں کا کسی نماز میں جمع ہونا،بلاشبہ اس نماز کی خصوصی فضیلت کی دلیل ہے۔امام بخاری نے پہلی حدیث درجِ ذیل عنوان کے ضمن میں روایت کی ہے:[بَابُ فَضْلِ صَلَاۃِ الْفَجْرِ فِيْ جَمَاعَۃٍ][2][با جماعت نمازِ فجر کی فضیلت کے متعلق باب]۔ب:امام نووی نے دوسری حدیث پر(دیگر احادیث کے ساتھ)حسبِ ذیل عنوان لکھا ہے: