تفاوت کی بنا پر ہوتا ہے۔وَاللّٰہُ تَعَالیٰ أَعْلَمُ۔[1]نمازِ باجماعت کی برتری کے اسباب:محدّثین کرام نے با جماعت نماز کی اس فوقیت کے اسباب بیان کیے ہیں۔حافظ ابن حجر کے بیان کردہ اسباب درجِ ذیل ہیں:۱: با جماعت نماز ادا کرنے کی نیت سے اذان کا جواب دینا۔۲: اس کی خاطر اوّل وقت میں نکلنے میں جلدی کرنا۔۳: مسجد کی طرف اطمینان و سکون سے چل کر جانا۔۴: دعا کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہونا۔۵: مسجد میں داخل ہونے پر[تحیّۃ المسجد] [2] ادا کرنا۔ (یہ پانچوں کام باجماعت نماز اد اکرنے کے ارادے سے سر انجام دے)۔۶: جماعت کا انتظار کرنا۔۷: فرشتوں کا اس پر درود پڑھنا اور اس کے لیے استغفار کرنا۔۸: ان کا اس کے لیے گواہی دینا۔۹: اقامت کا جواب دینا۔[3]۱۰: اقامت کی وجہ سے شیطان کے بھاگ جانے کی بنا پر اس سے بچ جانا۔۱۱: امام کے تکبیرِ تحریمہ کہنے کے انتظار میں رکنا۔