ہ:علامہ ابومحمد منجی [1] کی رائے:علامہ رحمہ اللہ کی رائے ان کی کتاب میں تحریر کردہ حسبِ ذیل عنوان سے معلوم ہوتی ہے:[بَابُ صَلَاۃِ الْجَمَاعَۃِ سُنَّۃٌ مُؤَکَّدَۃٌ] [باجماعت نماز کے سنّت مؤکَّدہ ہونے کے متعلق باب] پھر انہوں نے اس باب میں پہلے اس کے[سنّت] ہونے کے متعلق ایک حدیث اور پھر اس کے[سنّت مؤکَّدہ] ہونے کے بارے میں دوسری حدیث ذکر کی ہے۔[2]و:علامہ ابوالبرکات نسفی [3] کا قول:’’ اَلْجَماَعُۃ سُنَّۃٌ مُؤَکَّدَۃٌ ‘‘۔[4]’’جماعت سنّت مؤکَّدہ ہے۔‘‘ ز:علامہ فخر الدین زیلعی [5] کا قول:علامہ زیلعی مذکورہ بالا علامہ نسفی کے قول کی شرح میں لکھتے ہیں: