ا:امام ابوداؤد نے لکھا ہے:[بَابُ التَّشْدِیْدِ فِيْ تَرْکِ الْجَمَاعَۃِ] [1][جماعت چھوڑنے میں سختی کے متعلق باب] ب:امام نسائی نے تحریر کیا ہے:[التَّشْدِیْدُ فِيْ تَرْکِ الْجَمَاعَۃِ ] [2][جماعت ترک کرنے پر سختی] ج:امام ابن خزیمہ رقم طراز ہیں:[بَابُ التَّغْلِیْظِ فِيْ تَرْکِ صَلَاۃِ الْجَمَاعَۃِ فِيْ الْقُرٰی وَالْبَوَادِيْ،وَاسْتَحْوَاذِ الشَّیْطَانِ عَلٰی تَارِکِہَا ] [3][بستیوں اور صحراؤں میں باجماعت نماز ترک کرنے پر سختی اور چھوڑنے والے پر شیطان کے تسلُّط کے متعلق باب] د:امام ابن حبان نے قلم بند کیا ہے:[ذِکْرُ اسْتِحْوَاذِ الشَّیْطَانِ عَلَی الثَّلَاثَۃِ إِذَا کَانُوْا فِيْ بَدْوٍ أَوْقَرْیَۃٍ وَلَمْ یُجَمِّعُوْا الصَّلَاۃَ ] [4][کسی صحراء یا بستی میں موجود تین اشخاص پر باجماعت نماز قائم نہ کرنے کی وجہ سے شیطان کے غلبہ کا ذکر] ۲:حدیث سے باجماعت نماز کی فرضیّت پر استدلال:اگر باجماعت نماز فرض نہ ہوتی،تو اسے چھوڑنے پر شیطان کیونکر مسلَّط ہوتا اور