ي:علامہ محمد انور کشمیری [1] کا قول:’’ وَلَنَا فِیْہَا قَوْلَانِ:اَ لْأَوَّلُ:’’ إِنَّہَا سُنَّۃٌ مُؤَکَّدَۃٌ ‘‘۔وَالثَّانِيْ:’’ إِنَّہَا وَاجِبَۃٌ ‘‘۔وَقَالَ صَاحِبُ الْبَحْرِ:’’ إِنَّ أَدْنَی الْوُجُوْبِ وَأَعْلَی السُّنَّۃِ الْمُؤَکَّدَۃِ وَاحِدٌ،فَلَمْ یَبْقَ خِلَافٌ ‘‘۔[2]’’ہمارے اس بارے میں دو اقوال ہیں:پہلا:بلاشبہ وہ[سنّت مؤکَّدہ] ہے۔دوسرا:یقینا وہ[واجب] ہے۔البحر(الرائق)کے مؤلف لکھتے ہیں:[واجب] کا ادنیٰ مرتبہ اور[سنّت مؤکَّدہ] کا اعلیٰ رتبہ(دونوں)ایک ہیں،اس طرح(دونوں اقوال میں حقیقی)اختلاف باقی نہیں رہتا۔‘‘ ۔۲۔
حنفی علماء کے اقوال سے معلوم ہونے والی تیرہ باتیں ۱:حضراتِ احناف کے عام مشایخ کے نزدیک باجماعت نماز[واجب] ہے۔ب:ان مشایخ کرام نے کتاب وسنّت،آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس پر بلا انقطاع مداومت کرنے اور امت کے عملی تواتر سے استدلال کیا ہے۔ج:بعض علمائے احناف نے اسے[سنّت مؤکَّدہ] کہا ہے،لیکن ان کا اسے[واجب] قرار دینے والوں سے حقیقی اختلاف نہیں،بلکہ محض لفظی نزاع ہے،کیونکہ