۔و۔بعض اکابر علمائے امت کا موقف نماز باجماعت کے متعلق امت کے بعض عالی مرتبت علمائے کرام کے اقوال اور پھر ان سے اخذ کردہ نتائج ذیل میں ملاحظہ فرمائیے:۔ا۔ امت کے بعض اکابر علمائے کرام کے اقوال:ا:امام ابراہیم بن یزید [1] رحمہ اللہ کا قول:’’ إِذَا رَأَیْتَ الرَّجُلَ یَتَہَاوَنُ فِيْ التَّکْبِیْرَۃِ الْأُوْلٰی فَاغْسِلْ یَدَکَ عَنْہُ ‘‘۔[2]’’جب تم کسی شخص کو تکبیر اولیٰ سے لاپرواہی کرتے دیکھو،تو اس سے اپنے ہاتھ دھو لو۔‘‘(یعنی اس سے خیر کی کوئی امید نہ رکھیئے)۔ب:امام ابراہیم نخعی [3] کا موقف:رحمہ اللہ:امام ابن حزم نے ان کے متعلق ذکر کیا ہے:’’ أَنَّہُ کَانَ لَا یُرَخِّصُ فِيْ تَرْکِ الصَّلَاۃِ فِيْ الْجَمَاعَۃِ إِلَّا لِمَرِیْضٍ أَوْ خَائِفٍ ‘‘۔[4]