ز:ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان [1] کا قول:’’ فَصَلَاۃُ الْجَمَاعَۃِ فَرْضٌ عَلَی الرِّجَالِ فِيْ الْحَضْرِ وَالسَّفَرِ،وَفِيْ حَالِ الْأَمَانِ وَالْخَوْفِ وُجُوْبًا عَیْنِیًّا،وَالدَّلِیْلُ عَلٰی ذٰلِکَ الْکِتَابُ وَالسُّنَّۃُ وَعَمَلُ الْمُسْلِمِیْنَ قَرْنًا بَعْدَ قَرْنٍ،خَلَفًا عَنْ سَلَفٍ‘‘۔[2]’’باجماعت نماز مردوں پر حضروسفر،امن وخوف میں[واجب عینی] ہے۔کتاب وسنّت اور سلف سے لے کر خلف تک صدیوں میں پھیلا ہوا عمل اس بات کی دلیل ہے۔‘‘ ۔۲۔بلادِ مقدّسہ کے علمائے کرام کے فتاویٰ سے ماخوذ چودہ باتیں:ا:مساجد میں نماز باجماعت ادا کرنا[واجب عینی] ہے۔ب:کتاب وسنّت اور صدیوں میں پھیلا ہوا سلف سے خلف تک کا عمل اس کی دلیل ہے۔ج:استطاعت کے باوجود اسے مسجد میں ادا نہ کرنے والا اللہ تعالیٰ اور ان کے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نافرمان،گناہ گار اور مجرم ہے۔د:پڑھائی کی مشغولیت کی بنا پر اسے چھوڑنا جائز نہیں۔ہ:کاروباری مصلحت کے پیش نظر اسے دکان میں ادا کرنے کی اجازت نہیں۔و:والد کے اسے دکان میں ادا کرنے کے حکم کی تعمیل نہیں کی جائے گی۔