۔ب۔مالکی علماء کا موقف توفیقِ الٰہی سے اس مقام پر پہلے مالکی علمائے کرام کے اقوال،پھر ان سے حاصل شدہ نتائج درج کیے جائیں گے۔۔۱۔مالکی علمائے کرام کے اقوال ا:حافظ ابن جزی غرناطی [1] کا قول:’’ وَہِيَ فِيْ الْفَرَائِضِ سُنَّۃٌ مُؤَکَّدَۃٌ،وَأَوْجَبَہَا الظَّاہِرِیَّۃُ‘‘۔[2]’’وہ(یعنی جماعت)فرض نمازوں کے لیے[سنّت مؤکَّدہ] ہے۔اہلِ ظاہر نے اسے[واجب] قرار دیا ہے۔‘‘ ب:علامہ خلیل بن اسحاق [3] کا قول:’’ اَلْجَمَاعَۃُ بِفَرْضٍ غَیْرِ جُمْعَۃٍ سُنَّۃٌ ‘‘۔[4]’’جمعہ کے علاوہ دیگر فرضی نمازوں کا باجماعت ادا کرنا[سنّت] ہے۔‘‘