’’میں(صف میں)آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں جانب ہونے کو پسند کرتا ہوں۔‘‘امام نسائی نے اس پر حسبِ ذیل عنوان لکھا ہے:[اَلْمَکَانُ الَّذِيْ یُسْتَحَبُّ مِنَ الصَّفِّ][1][صف میں پسندیدہ جگہ]۴:علامہ عظیم آبادی حضرت براء رضی اللہ عنہ کے حضراتِ صحابہ کے صف کے دائیں جانب کھڑے ہونے کے قول کے متعلق رقم طراز ہیں:’’ کیونکہ صف کی دائیں جانب افضل ہے۔علاوہ ازیں سلام پھیرتے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چہرے کو بائیں جانب والوں کی طرف پھیرنے سے پہلے ہماری طرف پھیرتے۔‘‘[2]۔۹۔
نمازِ با جماعت سے اللہ تعالیٰ کا خوش ہوناامام احمد نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے،(کہ)انہوں نے بیان کیا:’’ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’إِنَّ اللّٰہَ لَیَعْجَبُ مِنَ الصَّلَاۃِ فِيْ الْجَمِیْعِ۔‘‘ [3]’’بے شک اللہ تعالیٰ با جماعت نماز سے خوش ہوتے ہیں۔‘‘