یا جس حالت میں اسے پائے،اسی میں اس کے ساتھ شامل ہو جانا۔۱۲: اسی طرح تکبیرِ تحریمہ پانا۔۱۳: صفیں سیدھی کرنا اور ان کا خلا پُر کرنا۔۱۴: امام کے[سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ] کہنے پر جواب دینا۔۱۵: بھولنے سے عام طور پر محفوظ رہنا،امام کے سہو پر[سُبْحَانَ اللّٰہ] کہہ کر یا لقمہ دے کر اسے متنبّہ کرنا۔۱۶: خشوع کے حصول کا زیادہ امکان اور غافل کرنے والی باتوں سے بچ جانا۔۱۷: (اپنی)حالت غالباً درست کرلینا۔۱۸: فرشتوں کا اسے گھیرے میں رکھنا۔۱۹: قرآن کریم تجوید کے ساتھ پڑھنے کی تربیت پانا اور(نماز کے)ارکان اور(اس کی دیگر)باتیں سیکھنا۔۲۰: اسلامی شعائر کا اظہار۔۲۱: عبادت کے لیے اجتماع،نیز نیکی کرنے اور کاہل کو ہوشیار کرنے میں باہمی تعاون کر کے شیطان کو ذلیل کرنا۔۲۲: (خود کو)نفاق کی خصلت اور دوسروں کو اپنے بارے میں نماز ترک کرنے کی بدگمانی سے بچانا۔۲۳: امام کو جواب میں سلام کہنا۔۲۴: لوگوں کے دعا و ذکر کی خاطر اجتماع سے فائدہ اُٹھانا اور(توفیقِ الٰہی سے)کامل کی برکت کا ناقص پر آنا۔۲۵: پڑوسیوں کے درمیان اُنس واُلفت کے نظام کا قائم ہونا اور اوقاتِ نماز میں ایک دوسرے کی خبر گیری کرنا۔[1]