انہوں نے جواب دیا:’’ أُحِبُّ أَنْ یَتَکَلَّفَ ‘‘۔[1]’’میں پسند کرتا ہوں،کہ وہ(باجماعت نماز کی خاطر)مشقّت جھیلے۔‘‘ ہ:امام اوزاعی [2] کی رائے:ا:وہ باجماعت نماز کو[فرضِ عین] قرار دیتے تھے۔[3]ب:انہوں نے فرمایا:’’ لَا طَاعَۃَ لِلْوَالِدَیْنِ فِيْ تَرْکِ الْجُمُعَۃِ وَالْجَمَاعَاتِ،سَمِعَ النِّدَائَ أَوْ لَمْ یَسْمَعْ ‘‘۔[4]’’جمعہ اور(نمازوں کی)جماعتیں چھوڑنے میں والدین کی اطاعت نہیں،(خواہ)وہ اذان سنے یا نہ سنے۔‘‘ و:امام بخاری [5] کی رائے: