اور(ماں کے ساتھ)حسنِ سلوک کا ثواب ہے۔‘‘ اُن سے عرض کیا گیا:’’ فَتَنْہَاہُ أَنْ یُصَلِّيَ الْعِشَائَ فِيْ جَمَاعَۃٍ؟‘‘۔’’وہ اسے عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنے سے روکتی ہے؟‘‘ انہوں نے جواب دیا:’’ لَیْسَ ذٰلِکَ لَہَا،ہٰذِہِ فَرِیْضَۃٌ ‘‘۔[1]’’اس(بات)کا اسے اختیار نہیں،یہ فرض ہے۔‘‘ د:امام عطاء بن ابی رباح [2] کے اقوال:’’ حَقُّ وَاجِبٌ لَا بُدَّ مِنْہُ،وَلَا یَحِلُّ غَیْرُہُ،إِذَا سَمِعَ الْأَذَانَ،أَنْ یَأْتِيَ فَیَشْہَدَ الصَّلَاۃَ ‘‘۔[3]’’جب وہ اذان سنے،تو نماز(باجماعت)میں حاضر ہونا اس پر فرض،واجب اور لازم ہے اور اس کے علاوہ اور کچھ(یعنی کسی اور کام یا بات