ج:علامہ شمس الدین ابن قدامہ [1] کا قول:’’ اَلْجَمَاعَۃُ وَاجِبَۃٌ عَلَی الرِّجَالِ الْمُکَلَّفِیْنَ لِکُلِّ صَلَاۃٍ مَکْتُوْبَۃٍ ‘‘۔[2]’’مکلف مردوں پر ہر فرض نماز کے لیے جماعت[واجب] ہے۔‘‘ د:شیخ الاسلام ابن تیمیہ[3]کے اقوال:ذیل میں اس بارے میں ان کے تین اقوال ملاحظہ فرمائیے:[4]’’مساجد میں ادا کردہ باجماعت نماز اسلام کے ظاہری شعائر اور ہدایت دینے والی سنّتوں میں سے ہے،جیسے کہ صحیح(مسلم)میں ابن مسعود رضی اللہ عنہ